فرانس : منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو مرکز پر شہدائے کربلا کی یاد میں محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو پر شہدائے کربلا کی یاد میں 24 نومبر 2012ء کو عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ جس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے سے تشریف لائے ہوئے شاہد کلیم، صغیر اختر اور سیرت علی خان شامل تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت ناصر محمود اور بلال بٹ نے حاصل۔ اس کے علاوہ حاجی محمد حنیف مغل، سید کبیر علی شاہ، منظور بھٹی، عاقب، شعیب، فیضان اسلم، حافظ شہیر علی، محمد عامر، محمد یٰسین، محمد انور اور میاں ساجد نے بارگاہ امام عالی مقام میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس بابرکت محفل میں نقابت کے فرائض عدنان شفقت نے ادا کیے۔

علامہ حسن میر قادری اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اس مقدس دن کی مناسبت سے ایمان افروز خطابات کیے۔ جس سے حاضرین محفل کے دل غم حسین میں تڑپتے رہے اور آنکھوں سے اشک جاری ہوتے رہے۔ محفل کے اختتام پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں عاجزی وانکساری سے درود وسلام پیش کیا گیا، جس  کے بعد علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے انتہائی رقت آمیز دعا کرائی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top