گوجرانوالہ : ریاست بچاؤ سیمینار
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ریاست بچاؤ سیمینار الودود میرج ہال شیخوپورہ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ اُن کے ہمراہ نائب ناظم پنجاب سید محمود الحسن شاہ بھی تھے۔ سیمینار میں سینئر امیر تحریک گوجرانوالہ اسد گوندل، نائب امیر ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، ناظم تحریک سرفراز حسین نیازی، ناظم میڈیا حکیم رفعت اشفاق، ناظم ممبر شپ طاہر سلیم چغتائی، صدر یوتھ لیگ راشد میر، سٹی صدر ایم ایس ایم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ سیف اللہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت شرف قاری نے حاصل کی جبکہ درود پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صفدر حسین قادری نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر علامہ حمید القادری نے ادا کئے۔ اس عظیم الشان سیمینار میں امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سیمینار میں پی پی حلقہ گوجرانوالہ کہ تمام صدور، ناظمین، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ جس میں تمام صدور نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے حوالے سے اپنے اپنے حلقہ کی بسوں اور تشہیر کے حوالہ سے شیخ زاہد فیاض کو رپورٹ پیش کی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اب پاکستانی عوام کی تقدیر بدلنے میں چند دن رہ گئے ہیں۔ 23 دسمبر کو اللہ کے فضل سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔
رپورٹ: ناظم میڈیا تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ، حکیم رفعت اشفاق چوہان
تبصرہ