اسلام آباد : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ9 دسمبر 2012 کو وفاقی دارالحکومت میں پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی، ممبر سنٹرل کیبنٹ محمد قاسم مرزا، مذہبی سکالر عمر ریاض عباسی نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اوران کا 23 دسمبر کو پاکستان میں بھرپور خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس کو بدلے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top