ناروال : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نارووال کے زیراہتمام مورخہ 8 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان رانا راحیل جاوید نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شریک ہو کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا راحیل جاوید نے کہا کہ ہم پاکستان کو اس ظالمانہ نظام سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top