تحریک منہاج القرآن پاکپتن کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کا ہفتہ وار اجلاس 2 دسمبر 2012ء کو ہوا۔ یہ میٹنگ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن چوہدری فخر سعید جٹ، الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن، اسلم طاہر سرپرست ساہیوال ڈویژن کے علاوہ تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S کے ناظمین نے بھی اجلاس میں بھرپورشرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تحصیلی باڈی اور U.Cs کے ناظمین نے اپنی اپنی فنڈ کولیکشن اور افرادی قوت کی متوقع رپورٹس پیش کیں۔

منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے صدر نے بتایا کہ تشہیری مہم کا آغاز بھی بہت زور شور سے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں تقریباً 250 فلیکسز، 100 سے زائد وال چاکنگز مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ پاکپتن میں مقامی کیبل نیٹ ورک پر 23 دسمبر تک ایک چینل بھی آن ائیر ہے۔ جس میں 24 گھنٹے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے نشریات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ ہر یونین کونسل میں CDs کے ذریعہ پیغام دینے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top