منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی گھر گھر دعوتی مہم

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کی سسٹرز ٹیم نے 23 دسمبر کے اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ جو تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ویمن لیگ کی سسٹرز علاقہ میں گھر گھر جا کر خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کے جلسہ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی دعوت دے رہی ہیں۔ اور 23 دسمبر کے لیے لاہور مینار پاکستان جانیوالی خواتین کے نام بھی درج کیے جا رہے ہیں۔

سسٹرز کی اس دعوتی ٹیم میں مسز عظمہ عروج ملک، نوشین امتیاز، رافعہ عروج ملک، حفظہ رضا، حبیبہ رضا، ارم امتیاز، میمونہ طارق، بصیرت جہانگیر، بسمعہ عروج، عطیہ رانی، مسز نذیر عادل، ثانی شازیہ، ثنیہ، یاسمین امتیاز، ثناء اکبر، شازیہ بی بی، شہرین، مسز نورجہاں اور آمنہ بی بی شامل ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ اس وقت تقریبا تحصیل چکوال کے سات ہزار گھروں میں دعوتی پیغام پہنچا چکی ہیں جبکہ مزید یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا یہ عزم ہے کہ وہ 23دسمبر کے پروگرام میں کسی طور پر بھی مردوں سے کم شریک نہیں ہونگی۔ بلکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کبھی ایسا ایونٹ آیا تو ہم نے بھر پور شرکت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top