سرگودھا میں نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی کا پرتپاک استقبال

مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے گزشتہ دنوں سرگودھا کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ سرگودھا پہنچنے پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا۔ ریاست بچاؤ ریلی کے ساتھ آپ نے سرگودھا شہر کا چکر بھی لگایا۔ اس موقع پر آپ کو ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں۔ بعد ازاں معزز مہمان کو ایک استقبالی قافلے کی سلامی بھی دی گئی۔

آخر میں آپ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کا دن تاریخ ساز ہوگا۔ جس دن پاکستانی قوم کو روشن مستقبل کی ضمانت ملے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top