لاہور : ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد
05 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ بیدیاں روڈ لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی، قادری معلم کورس علامہ عبدالمختار اور محمد حسین ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رابعہ نے حاصل کی۔ بعدازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا جس کی سعادت محمد شہباز نے حاصل کی۔ ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی نے کورسسز کی ضرورت واہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کورسسز تسلسل سے جاری رہنے چاہیں، جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء کورس کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف قوم کو اٹھنا ہو گا اور اس نظام کو ٹھوکر مار کر تبدیلی کے لئے میدان میں آنا ہوگا۔ موجودہ نظام انتخاب کا تختہ الٹنے کے لئے مصر اور لیبیا کی طرح پاکستانی قوم کو اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر پاکستان آمد پر مینار پاکستان پہنچیں گے اور اس موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو زمین بوس کر دیں گے۔
تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ