لاہور : ایوبیہ لرننگ سکول سسٹم دھلہ میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس

5 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایوبیہ لرننگ سکو ل سسٹم دھلہ بیدیاں روڈ لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت لاہور، علامہ عبدالمختار قادری معلم کورس اور محمد عباس ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم دھلہ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت صباء ستار نے حاصل کی۔ بعدازاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ نقابت کے فرائض محمد عباس ایوبی نے سرانجام دیے۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء کورس کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف قوم کو اٹھنا ہو گا اور اس نظام کو ٹھوکر مار کر تبدیلی کے لئے میدان میں آنا ہوگا۔ موجودہ نظام انتخاب کا تختہ الٹنے کے لئے مصر اور لیبیا کی طرح پاکستانی قوم کو اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر پاکستان آمد پر مینار پاکستان پہنچیں گے اور اس موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو زمین بوس کر دیں گے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top