لاہور : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤبائیک موومنٹ

06 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ہوا اور بعد ازاں متعدد علاقوں کا چکر لگانے اور دعوتی مہم کو کوچہ کوچہ پھیلانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نوجوانوں نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھایا ہوا تھا۔ انہوں نے مختلف علاقہ جات میں ریلی کے دوران 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوت بھی دی۔

ریلی کو انعقاد کرنے میں صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور محمد شہزاد، جنرل سیکرٹری ملک عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد شعیب طاہر سیمت دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top