منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینئر یوتھ کونسل کا اجلاس

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سینیئر یوتھ کونسل کا اجلاس 08 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی نائب امیر علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، مرکزی صدر یوتھ چوہدری بابر علی اور سینیئر نائب امیر پنجاب بشیر خان لودھی نے خصوصی شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ سابقہ ذمہ داران یوتھ بھی موجود تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی کو دیکھا۔ اس موقع پر سابقین یوتھ نے انفرادی طور پر اپنا اپنا تعارف شیخ الاسلام کو پیش کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر یوتھ کونسل کو اجلاس منعقد کرنے پر مرکزی یوتھ لیگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے 23 دسمبر کے پروگرام کے حوالے سے تمام سابقین یوتھ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top