نیشنل فاؤنڈیشن برائے ماحولیاتی تعلیم و تحقیق کے سیمینار میں سہیل احمد رضا کی شرکت

نیشنل فاؤنڈیشن برائے ماحولیاتی تعلیم و تحقیق کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں Divine Religions and Environment  کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر انجینئر ممتاز حسین کے علاوہ مختلف مذاہب کے سکالرز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے تحفظ ماحولیات میں مذاہب عالم  کی تعلیمات پر اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ دنیا  کا ہر مذہب انسان کی بہتری پر زور دیتا ہے۔ اسلام دنیا  کا عالمگیر مذہب ہے جس نے سب سے زیادہ معاشرے، ماحول اور افراد کی نظافت پر  زور دیا اور صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام  کے تمام موضوعات پر تصانیف تحریر کی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے خاص طور پر اسلام اور تحفظ ماحولیات تحریر کی ہے جو کہ منہاج القرآن  کے لٹریچر کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے تمام مذاہب کے سکالرز کو یہ کتاب تحفے کے طور پیش کی۔

تقریب کے آخر میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو اور سیمینار کے شرکاء میں تعارفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top