سیالکوٹ : ایم ایس ایم کے زیراہتمام جاگو سیالکوٹ مہم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’جاگو سیالکوٹ مہم‘ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کا پیغام عوام الناس تک پہچانے کے لئے مصطفوی موبائل وین کے ذریعے سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر ’آؤ تبدیلی کے لئے‘ ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ ان علاقوں میں میں ماڈل ٹاؤن چوک، عالم چوک، حاجی پورہ چوک، فتح گڑھ ایجنسی، پل ایک، موری گیٹ چوک، بیری والا چوک اور گھوڑے والی خانقاہ شامل ہیں۔ ہر چوک میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے حوالے سے تشہیری مٹریل تقسیم کیا گیا اور ہر خاص و عام تک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا پیغام پہنچایا گیا۔

اس مہم کو کامیاب بنانے میں فرحان مشتاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری MSM سیالکوٹ، حسن مصطفوی ممبر کیبنٹ MSM سیالکوٹ، ارسلان قادری سیکرٹری انفارمیشن MSM سیالکوٹ، عاطف سہیل ناظم TMQ یو سی ماڈل ٹاؤن، عثمان مظفر اور محمد شفیق نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top