لاہور : مرکزی کمیٹی برائے خواتین کا مینار پاکستان پر تیاریوں کا جائزہ

مورخہ 14 دسمبر 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی برائے عوامی استقبال نے 23 دسمبر کو ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے حوالے سے مینار پاکستان کا وزٹ کیا، اس وزٹ میں سدرہ کرامت نائب سربراہ عوامی استقبال کمیٹی، عائشہ شبیر سربراہ پنڈال کمیٹی، انیلا الیاس ڈوگر سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی اور شما ئلہ عباس ڈپٹی سیکرٹر ی پنڈال کمیٹی شامل تھیں۔

اس وزٹ میں انہوں نے عوامی استقبال کے موقع پر ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں آنے والی خواتین کے قیام و طعام، حفاظتی اقدامات، سٹیج، وضو خانے اور پنڈال کا جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام کے حوالے سے خواتین کی مرکزی کمیٹی کے علاوہ ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اور ذمہ داران کو ان کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔

رپورٹ: شما ئلہ عباس، مرکزی نگران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top