علامہ اقبال اعظم الازہری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس سے خطاب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے 07 دسمبر کو دورہ سپین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت محمد اکرم بیگ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبدا لرزاق نے حاصل کی۔ جبکہ بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد عتیق نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کا مقصد بتاتے ہوئے علامہ اقبال اعظم الازہری کو دعوت خطاب دی۔

علامہ محمد اقبال اعظم الازہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مینار پاکستان لاہور پر تاریخی عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ شیخ الاسلام پاکستانی قوم کو موجودہ بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لیے ایک لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے مرکز منہاج القرآن کی طرف سے تنظیمی عہدیداران کے نام خصوصی ہدایات بھی بتائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top