کوفہ ایک شہر نہیں بلکہ خاموش امت کا نام ہے جہاں بھی ظلم کے خلاف امت خاموش رہے وہ عمل کوفی ہے۔ ہمہ وحید

ملک پاکستان اپنی بقاء اور سالمیت کے سب سے خطرناک دور اور بے شمار بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ آج ہر ماں، بیٹی، بہن سخت اذیت میں مبتلا ہے۔ کسی کی جان ومال، عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قرآن و حدیث کے پیغام کو سمجھیں اور اس ظلم کے خاتمے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ خواتین حضرت زینب رضی اللہ عنہا اور اسوہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زندگیوں سے سبق سیکھ کر تبدیلی کے لیے 23 دسمبر کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہار ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ہمہ وحید نے گلشن راوی میں ایک کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوفہ ایک شہر نہیں بلکہ خاموش امت کا نام ہے جہاں بھی ظلم کے خلاف امت خاموش رہے وہ عمل کوفی ہے۔ لہٰذا اب ظلم کے خاتمے کے لیے خاموشی توڑ کر 23 دسمبر کو عوام کے سمندر کو مینار پاکستان پر جمع ہونا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top