23 دسمبر ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ نوشابہ ضیاء

مینار پاکستان پر اجتماع کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ ڈور ٹو ڈور کمپین 22 دسمبر تک جاری رہے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں خواتین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استقبال کے لیے مینار پاکستان میں جمع ہوں گی۔ جس معاشرے میں ہرطرف مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، غربت، بےحیائی، دہشت گردی، بے حسی، دین سے دوری، قیادت کا فقدان، کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہو ایسے حالات میں ہماری موجودہ و آئندہ نسلوں کا ایمان، معیشت و سیاست کا مستقبل کیا ہو گا۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی ایسا قائد و قیادت اٹھے جو عوام الناس کو اس بحران ذدہ ماحول سے نکال سکے۔ اس تباہ کن معاشرے سے پاکستانی عوام کو نکالنے کے لیے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت لوگوں کو یہ پیغام پہنچا رہی ہے کہ موجودہ سیاسی نظام ان کا اصل دشمن ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے مرکزی ایگزیکٹو کونسل سے کرتے ہوئے کیا جس میں مرکزی نائب ناظمہ سدرہ کرامت ، ناظمہ تربیت گلشن ارشاد، نائب ناظمہ تربیت افنان بابر، ناظمہ ایم ایس ایم شاکرہ چوہدری، ناظم تنظیمات ساجدہ صادق، سربراہ میڈیا سدرہ جبین، نائب سر براہ میڈیا ملکہ صباء اور متعدد عہدیدران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے لیے ضلعی و تحصیلی سطح پر کارکنان کی ٹیمز بنائی گئی ہیں جن کی تعداد 4500 ہے۔ جس کے تحت 10،0000 سے زائد خواتین اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے جمع ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top