لاہور : کالج آف شریعہ میں ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ برائے عوامی استقبال

08 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے لیے ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ ورکشاپ ڈائریکٹر منہاج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال مرتضٰی حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری منیر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن حافظ خرم شہزاد کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔

اس ورکشاپ میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کے انچارج محمد عدیل، محمد عرفان، محمد اسرافیل، عبدالواحد اور محمد شوکت نے بریفنگ، ٹریننگ اور پریکٹیکلز کی صورت میں نہایت احسن انداز سے اپنےفرائض سرانجام دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top