موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے۔ شاکرہ چوہدری

کرپٹ نظام انتخاب کو بدل کر عہد فاروقی رضی اللہ عنہ  کا عادلانہ اورجمہوری نظام نافذ کیا جائے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو ملکی استحکام اور خوشحالی کا پیغام لے کر ملک واپس آ رہے ہیں
مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی طالبات کا موجودہ انتخابی نظام کے خلاف لبرٹی چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ

موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے جس کے تحت 66 برسوں سے جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اس مملکت خداداد کو لوٹ رہے ہیں۔ جنہوں نے آج تک اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیل دیاہے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچ لی ہے۔ بیٹیوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے۔ پوری قوم اس نظام انتخاب کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اور آج ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ نظام انتخاب کو بدل کر عہد فاروقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عادانہ، منصفانہ، سالمیت سے بھر پور جمہوری نظام نافذ کیا جائے تاکہ پاکستانی عوام امن، سکون، چین اور سکھ کا سانس لے سکیں جو کہ پاکستان کے حصول کا مقصد تھا۔

ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی صدر شاکرہ چوہدری نے لبرٹی چوک پر امید کی کرن کے نام سے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ جس میں طالبات ہاتھوں میں مشعل اور Bellet Box لیے ہوئے تھے۔ مظاہرہ میں ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز عائشہ، اسنیقہ، سدرہ جبین، فریدہ سجاد، ملکہ صباء اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر 2012ء کو یہی پیغام لے کر ملک پاکستان آ رہے ہیں کیونکہ اس مظلوم طبقہ کے لیے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر کوئی اور آواز بلند کرتا دکھائی نہیں دیتا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top