پیدل کارواں کی وزیر آباد آمد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں وزیر آباد پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن وزیر آباد کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کا پوتا طلحہ بٹ اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ وزیر آباد پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ بابا غلام حیدر بٹ کا دوسرا پوتا محمد منان بٹ بھی امتحانات سے فراغت کے بعد کاررواں میں دوبارہ شامل ہو چکا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top