سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لئے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ڈاکٹر طاہرالقادری نے نظریات کو سراہتے ہوئے ملک میں تبدیلی کے ایجنڈے پر اپنے جانب سے مکمل تائید کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے جلد ملاقات ہوگی۔

سردار منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1980ء میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری آج امت مسلمہ کے حقیقی رہنما بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔

ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فقیدالمثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہوگا۔ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھے گا، جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کیلئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں، بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی۔ تحریک منہاج القرآن قوم کو تبدیلی کا درست راستہ دکھا رہی ہے، جس پر چل کر خوشحالی اور استحکام کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ابرار رضا ایڈووکیٹ، اسحاق حارث اور قاری ایاز بھی موجود تھے۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top