منہاج القرآن گوجرانوالہ کے وفد کی انجمن تاجراں نورباوہ کے ساتھ میٹنگ

تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے وفد کی انجمن تاجراں نورباوہ گوجرانوالہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی، جس میں نائب امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، علامہ حافظ شہباز صدیقی(امیر تحریک یونان)، میڈیا ناظم تحریک گوجرانوالہ حکیم رفعت اشفاق اور علامہ پروفیسر حمید القادری نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انجمن تاجراں کے تمام عہداداران نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد منیر ہاشمی نے انجمن تاجراں کو 23دسمبر کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی۔ 23دسمبر کو قائد انقلاب کے استقبال کے لئے مینار پاکستان بھرپور طریقہ سے جانے اور قائد انقلاب کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ آخر میں علامہ شہباز صدیقی صاحب نے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top