ناڑی ضلع خوشاب : سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ

مورخہ 09 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ناڑی ضلع خوشاب کے زیراہتمام ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن خوشاب کے راہنما غلام رسول، محمد تنویر اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر صدام حسین سمیت تمام فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تمام حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اے آر وائی نیوز کو دیا جانے والا خصوصی انٹرویو بھی دیکھایا گیا اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان عوامی اجتماع کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات دی گئیں۔

اس سیمینار میں تحریک منہاج القرآن ناڑی ضلع خوشاب کی تنظیم نو بھی کئی گئی، منتخب عہدیداران کے نام یہ ہیں:

محمد صفدر صدر، محمد نوید طارق نائب صدر، محمد نعیم اعوان ناظم، عبیدالرحمن نائب ناظم، محمد جاوید اقبال ناظم نشر و اشاعت، محمد یوسف ناظم مالیات اور حافظ محمد ارشد کو ناظم دعوت منتخب کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top