پیدل کارواں کی گوجرانوالہ آمد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے کارواں کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے پیدل کارواں  کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا۔  کارواں کی  آمد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری  کے لئے 11 بکروں کا صدقہ دیا گیا اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار بھی پہنائے گئے۔

استقبال میں امیر تحریک ضلع گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، ناظم تحریک سرفراز حسین نیازی، عابد جاوید علوی، حکیم رفعت اشفاق، پاکستان عوامی تحریک ضلع گوجرانوالہ کے صدر حاجی محمد اصغر مہر، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک حافظ اعجاز القادری، سید ابرار حسین شاہ، علامہ حمیدالقادری، اور دیگر ضلعی اور تحصیلی عہداداران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اس موقع پر استقبالی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ اسلام آباد سے سفر کر رہے ہیں، ان کا  کہنا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top