سید والہ : تحریک منہاج القرآن کے وفد کی صدر پریس کلب رائے محمد نواز کھرل سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے وفد نے نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان کی قیادت میں پریس کلب سید والا کے صدر رائے محمد نواز کھرل سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے صدر پریس کلب محمد نواز کھرل کو تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی قومی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں آگاہی دی، صدر پریس کلب نے شیخ الاسلام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور تحریک منہاج القرآن کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس ملاقات میں دیگر صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top