پاکستان عوامی لائرز موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام ریاست بچاؤ وکلاء سیمینار

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ وکلاء سیمینار'' زیرصدارت لہراسب گوندل ایڈووکیٹ 15دسمبر کو جنت میرج ہال سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پروجیکٹر کے ذریعہ 23 دسمبر کا پیغام دکھایا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی نے وکلاء کو شیخ الاسلام کی زندگی کا تعارف کروایا اور لہراسب گوندل نے وکلاء سے خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top