پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کو 6 روز باقی، مینار پاکستان میں تیاریوں کا آغاز
مینار پاکستان کے گرد سب سے بڑے سٹیج کی تیاریاں شروع ہو گئیں
500 نوجوان ابتدائی طور پر تیاریوں کیلئے مینار پاکستان میں پورا دن مصروف رہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کو 6 روز باقی ہیں اس کیلئے مینار پاکستان میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مینار پاکستان کے گرد سب سے بڑے سٹیج کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ جس پر ہزاروں افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کیلئے ابتدائی طور پر 20 کنٹینرز مینار پاکستان کے پنڈال میں پہنچ گئے ہیں۔ رات کو کچھ دیر آرام کیلئے 10 واٹر پروف کیمپ بھی لگا دئیے گئے۔ تحریک منہاج القرآن کے 500 نوجوان ابتدائی طور پر تیاریوں کیلئے مینار پاکستان میں پورا دن مصروف رہے۔ کل سے 1000 مزید نوجوان مینار پاکستان پہنچ جائینگے۔
تحریک منہاج القرآن کے سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم ایونٹ مینجمنٹ جواد حامد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے گذشتہ روز مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ 23 دسمبر کے ایونٹ کی میڈیا کوریج کیلئے دونوں سائڈوں پر بلند جگہ پر بڑے کنٹینرز لگا دئیے گئے ہیں اور لاکھوں خواتین کیلئے الگ پنڈال بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
تبصرہ