منہاج القرآن علماء کونسل بہاولپور کے زیراہتمام سیاست نہیں، ریاست بچاؤ سیمینار

منہاج القرآن علماء کونسل بہاولپور کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ مطلوب سعیدی، مفتی فضل صدیقی، غلام یٰسین چشتی اور علامہ حامد سعیدی نے شرکت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے عوام سے بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن ہوتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں، جمہوریت کے نام پر ادوار بدلتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پوری پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ہے۔ استحکامِ پاکستان کے لیے ہر باشعور فرد کو Save pakistan not politics کے نعرے کو سپورٹ کرنا ہو گا۔ بہت سے محبِ وطن اہلِ قلم نے اپنے آرٹیکلز میں ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کو ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے اہم ترین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ملک کا تعلیمی بجٹ 2.7 سے بھی کم ہے جبکہ اس ملک کے منسٹرز پر روزانہ کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسا نظام رائج کیا جائے جس میں قانون اور دستور کی بالا دستی ہو، جو مجبور اور بے بس عوام کے حقوق کا محافظ ہو، جو esteblisment کے سہارے نہیں بلکہ آئین اور دستور کی بنیادوں پر کھڑا ہو، جس کو بچانے کیلئے لانگ مارچ یا عوامی اجتماع کی ضرورت نہ ہو۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top