ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے : سید ہدایت رسول قادری

مورخہ 16 دسمبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی‘ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ریلی میں شرکاء نے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف کتبے اُٹھائے ہوئے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری، ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، رانا غضنفر علی، میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن اعوان، پروفیسر غلام مرتضیٰ، پروفیسر عارف صدیقی، میاں امجد قادری، حاجی اشرف قادری، میاں عرفان اسلم و دیگر قائدین نے کی۔

ریلی سے سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لئے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ اس بکھری ہوئی قوم کی شیرازہ بندی کیلئے ضروری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں لاکھوں افراد کے سامنے قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ 1980 میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر طاہر القادری آج امت مسلمہ کے شیخ الاسلام بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو وطن واپس آ کر ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا فقیدالمثال استقبال ملک میں تبدیلی کا پہلا قدم ہوگا۔ وطن عزیز میں نظام کی تبدیلی کا علم اٹھانے والی تحریک منہاج القرآن ملک کے غریب عوام کا مقدر بدل دے گی۔ مینار پاکستان 23 دسمبر کو عوام کا ایسا سمندر دیکھے گا جو اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیلئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ موجودہ انتخابی نظام کے خلاف جدوجہد سے آئے گی۔ تحریک منہاج القرآن قوم کو تبدیلی کا درست راستہ دکھا رہی ہے جس پر چل کر خوشحالی اور استحکام کی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔

رپورٹ : غلام محمد قادری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top