گوجرانوالہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی قائدین میں سے صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء، ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ گلشن ارشاد، عائشہ شبیر اور فریحہ کاشف نے شرکت کی، جبکہ گوجرانوالہ تنظیم کی تمام عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

اس ورکرز کنونشن میں کارکن خواتین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ورکرز کنونش میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کارکن خواتین کو بیداری شعور کے حوالے سے ہدایات دیں اور 23 دسمبر مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان اجتماع کے لیے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ پروگرام کا اختتام ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے دعا کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top