چکوال : تحریک منہاج القرآن چکوال کے وفد کی سید اجلال شاہ بخاری سے خانپور میں ملاقات

تحریک منہاج القرآن چکوال کے وفد نے 23 دسمبر کے پروگرام کے حوالے سے خانپور میں سید اجلال شاہ بخاری سے آستانہ عالیہ خانپور میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وفد حافظ محمد خان ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، ملک احسان محفوظ اور توقیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں خانپور پہنچا۔

سید اجلال شاہ بخاری نے کہا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بڑی عقیدت اور محبت رکھتا ہوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بلاشبہ عالم اسلام کے لئے ایک سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مریدوں کو بھی اس 23 دسمبر کے پروگرام میں شرکت کی تلقین کرتا ہوں اور ان کے سیاست نہیں ریاست بچاؤ پروگرام کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔

وفد میں ملک احسان محفوظ، توقیر ایڈوکیٹ، محمد باقر قریشی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، شہزاد حسین نائب صدر یوتھ لیگ، سید شاہد منظور سینیئر نائب صدر یوتھ لیگ، طاہر محمود اعوان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، طارق گولڈن اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل بھی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top