ڈنگہ : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ''آؤ پاکستان بچاؤ'' ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈنگہ کے زیراہتمام ’’ آؤ پاکستان بچاؤ ریلی‘‘ نکالی گئی۔ جس کی قیادت پروفیسر محمد اسلم فریدی چشتی نائب صدر منہاج علماء پنجاب نے کی۔ ریلی کا آغاز بوائز ہائی سکول ڈنگہ سے ہوا اور راوی روڈ، مین بازار، میلاد چوک اور تھانہ روڈ سے ہوتی ہوئی ڈھلیان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان بچاؤ اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر حافظ زاہد، وحید اقبال قادری، ڈاکٹر غلام عباس قادری اور پروفیسر محمد اسلم فریدی چشتی نے خطاب کیا۔ ریلی میں ڈاکٹر محمد عباس، تصور محمود چوراہی، ڈاکٹر محمد اسلم چشتی، محمد وقاص، حافظ محمد عثمان، حکیم عبدالجبار، ڈاکٹر بلال دھکڑ، سرفراز قادری، محمد شکیل جٹ، رضوان الحسنین، محمد عارف بٹ، پرویز قادری سمیت مختلف دیہات اور شہر بھر سے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس ڈنگہ نے چوکی انچارج چوہدری اعجاز احمد کی قیادت میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔

ریلی کے اختتام پر اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے پروفیسر محمد اسلم فریدی چشتی دعا پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top