گوجرانوالہ : مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مورخہ 9 دسمبر 2012 کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جبکہ سابق صدر ایم ایس ایم اکبر وڑائچ، صدر ایم ایس ایم رضوان گجر و دیگر شریک تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ وقت دور نہیں جب غریبوں کی گردنیں اونچی کی جائیں گی۔ طلبہ کو ان کے حقوق دئیے جائیں گے اور استحصالی نظام انتخاب کو سمندر برد کیا جائے گا، جس نے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی، انتہاپسندی اور بدامنی کیخلاف کچھ نہیں دیا۔

مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلبہ نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ایجنڈے ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مینار پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام نے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہم اس سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے سنگ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top