عارف والا : ریاست بچاؤ کنونشن

تحریک منہاج القرآن عارف والا کے زیراہتمام ریاست بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ محمد لطیف مدنی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی۔ 23 دسمبر قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد ریاست کے استحکام اور عوامی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

اس کنونشن سے علامہ محمد لطیف مدنی، صدر تحریک منہاج القرآن عارف والا، اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top