اوکاڑہ : سیاست نہیں ریاست بچاؤ ریلی

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 23 دسمبر کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، تحریک منہاج القرآن اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد حفیظ قادری نے کی۔ یہ ریلی اسٹیشن سٹاپ سے شروع ہوئی اور ایم اے جناح روڈ اور راوی روڈ سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ کے مشہور تجارتی مرکز گول چوک پہنچی۔ جہاں پر تحصیلی کوآرڈینیٹر عابد حسین منہاجین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں اس ظالم طاغوتی اور استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ یہ نام نہاد انتخابی نظام عوام کے ساتھ ایک دھوکا ہے۔ اس لئے ہم اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور عوام الناس کے شعور کو اجاگر کریں اور لوگوں کا ایک جم غفیر لے کر 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں۔ اس کے بعد یہ ریلی مال روڈ دیپالپور روڈ، بے نظیر روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی تحریک منہاج القرآن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر واقع اسٹیشن بس سٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر محمد حفیظ قادری نے لوگوں کا اور بالخصوص کارکنوں کا ریلی کے پرامن انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top