منہاج القرآن یوتھ گلبرگ بی لاہور کے زیر اہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ ڈور ٹو ڈور مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیراہتمام سیاست نہیں ریاست بچاؤ ڈور ٹو ڈور مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ مہم کا مقصد 23 دسمبر کو مینار پاکستان جانے کے لئے افراد کی رجسٹریشن کرنا ہے۔ مہم کو یونٹ لیول پر شروع کیا گیا ہے جس کی نگرانی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند کر رہے ہیں۔ کارکردگی کی بہتری کے لیے مہم میں زیادہ سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن کے لئے یونٹ لیول پر ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو 22 دسمبر تک مہم جاری رکھیں گے۔

یو سی 97 میں مہم کی سرپرستی وسیم وکی، محمد عمیر، سلیمان علی، خالد کھوکھر کر رہے ہیں۔

یوسی 98 میں جواد شجاعت، فدا حسین قادری، عدیل شاہ محمد، مقرب سلطان، زاہد بشیر، اجمل کیانی، محمد علی ہارون، نذر نور نقشبندی ٹیمز کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

یوسی 99 سے محمد اکرم، نیاز احمد فاروقی، محمد ارشد نقیبی، مہران علی، عبدالوحید، عمر بشیر، محمد طاہر، محمد محسن، محمد طیب ٹیمز کی سر پرستی کر رہی ہیں۔

ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مہم کے دوران طیب خاں رند انسپکشن کر رہے ہیں۔ مہم کے دوران اب تک 10 بسز بمہ افرادی قوت تیار کر لی گئی ہیں جبکہ 15 مزید بسز کی افرادی قوت جمع کر لی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top