چیچہ وطنی: منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کی نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی

چیچہ وطنی: منہاج القرآن یوتھ لیگ اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائداورسیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے سلسلہ میں نظام بدلو پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی الفتح روڈ گئوشالہ چیچہ وطنی سے صدر تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی چوہدری محمد احسن قادری، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد توقیر خان، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد فہد روانہ ہوئی۔

 

 

ریلی کے آغاز پر حافظ فرخ محمود نے تلاوت قرآن پاک اور محمد ارشد طاہر نے نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ نقابت عامر وقاص قادری نے کی۔

جو شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی کالج روڈ پر پہنچی۔ راستہ بھر میں نوجوانوں نے تحریک منہاج القرآن کی بیداریءِ شعور مہم اوراستقبال قائد کے پیغامات پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے۔

نوجوانوں اور طلبہ نے اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کی تبدیلی ہر پاکستانی کی خواہش ہے 23 دسمبر کو قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر ملک بھر سے 50 لاکھ چاہنے والے ان کا والہانہ استقبال کریں گے، جو استحصالی اور فرسودہ سیاسی کرپٹ نظام کے خلاف ان کی آواز پر لبیک کہیں گے اور ملک پاکستان کیلئے 23 دسمبر کا سورج تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ مقامی تحریکی قائدین مرزا محمد فاروق قادری، محمد عامر وقاص قادری، حاجی عبدالمجیدقادری، حبیب الرحمن سعیدی، محمد اصغر قادری، رانا زبیر شکور، عثمان طاہر، جمیل رانا، محمد رمضان اور محمد ارشدطاہر نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر کالج کے گیٹ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام سنایا گیااور ملکی سلامتی و بقاء کے لیے دعاکی گئی۔

رپورٹ: میڈیا کوآڈینیٹرTMQ، حبیب الرحمان سعیدی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top