پاکپتن: تحریک منہاج القرآن کی ہفتہ وار کارنر میٹنگ

مورخہ 9دسمبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ہفتہ وار میٹنگ صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جس میں ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالطیف مدنی، امیر تحریک پاکپتن الحاج رانا منظور علی، تمام ضلعی ناظمین اور تمام تحصیلی باڈی بشمول UC'S  کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن آمد کے حوالہ سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ فنڈز کی کولیکشن کے مرحلہ میں تحصیلی باڈی اور UC'S  کے ناظمین نے اپنی اپنی فنڈ کولیکشن اور افرادی قوت کی متوقع رپورٹس پیش کیں جو کافی تسلی بخش تھیں لیکن اُسے مزید تسلی بخش بنانے کیلئے اور زیادہ محنت کرنے پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ صدر تحصیل پاکپتن نے بتایا کہ تشہیری مہم کا آغاز بھی بہت زور شور سے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں تقریباً 250  کے قریب فلیکسز، 100  کے قریب وال چاکنگز اور کیبل پر 24 گھنٹے کیلئے 23 دسمبر تک ایک چینل چلائے جانے کی خوشخبری دی جہاں پر ہر وقت بغیر کسی بندش کے قائد محترم کی آمد کے حوالہ سے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔ جبکہ ہر یونین کونسل میں CDs  کے ذریعہ پیغام دینے کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔

میٹنگ کے اختتام میں عبدالطیف مدنی  نے 23 دسمبر کے حوالہ سے متوقع بسوں کی تعداد اور افرادی قوت کی تفصیلات حاصل کیں۔ تفصیلات کے دوران بتایا گیا کہ تحصیل پاکپتن سے 30  سے زائد بسوں کا قافلہ 22 دسمبر کی رات کو لاہور کیلئے روانہ ہوگا جسمیں ویمن لیگ کی 6 کے قریب بسیں شامل ہیں۔ عبداللطیف مدنی نے مزید بتایا کہ تحصیل عارف والہ اور تحصیل نور پور کو ملا کر ضلع پاکپتن سے تقریباً 100  کے قریب بسیں لاہور پہنچیں گی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top