چکوال : تحریک منہاج القرآن کے وفد کی پیر مستوار قلندر سے ملاقات

23 دسمبر کے پروگرام کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کا ایک وفد امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں پیران عظام، علمائے کرام اور مشائح سے رابطہ مہم پر ہے۔ اسی تناظر میں وفد نے پیر مستوار قلندر مخدوم سے آستانہ عالیہ مخدوم پور شریف میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وفد کے دیگر ارکان میں ملک احسان محفوظ، توقیر ایڈوکیٹ، محمد باقر قریشی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، شہزاد حسین نائب صدر یوتھ لیگ، سید شاہد منظور سینئر نائب صدر یوتھ لیگ، طاہر محمود اعوان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، طارق گولڈن اور میڈیا کوارڈینیٹر توقیر مغل شامل تھے۔

اس موقع پر پیر مستوار قلندر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فقیر کا کام حق کی راہ میں چلنے والوں کی مدد اور راہنمائی کرنا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری حق پر ہیں، پیر سید رسول شاہ خاکی رحمۃ اللہ علیہ نے آج سے کئی سال پہلے انہیں شیخ الاسلام کا لقب دیا۔ میرے چھوٹے بھائی سید حسین احمد بھی خصوصی دعوت پر اس پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر تھا جہاں میں نے اپنے مریدوں کو 23 دسمبر کو ہونے والے عظیم الشان پروگرام میں شرکت کے لئے کہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top