عباس پور (کشمیر): عوامی استقبال کے سلسلہ میں تشہیری مہم

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور میں فقیدالمثال استقبال کے حوالہ سے خطہ کشمیر کی خوبصورت وادی عباس پور کشمیر میں تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ 20 دن سے جاری ہے۔ جس کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم بھی تیز کر دی گئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے اس تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس عظیم مشن میں اب تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوگئے ہیں۔ پورے شہر عباس پور میں شیخ الاسلام کی تصاویر والے بڑے بڑے پینافلیکس، بینرز اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریکی کارکنان سے ہٹ کر دیگر نوجوانوں نے بھی شیخ الاسلام کے بڑے بڑے پوسٹر اپنی تصاویر کے ساتھ آویزاں کئے ہیں جبکہ اسی سلسلے میں مزید کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ عباس پور سے جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بڑا قافلہ شیخ الاسلام کے استقبال کو انقلاب انگیز عوامی استقبال بنانے کے لئے لاہور روانہ ہوگا اور وہ دن دور نہیں کہ جب موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہوگا۔

رپورٹ : برکت علی قادری صدرT.M.Qیوتھ لیگ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top