ہارون آباد: عوامی استقبال کے سلسلہ میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم اور دعوتی مہم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل اور ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے اس تشہیری مہم کے ذریعے عوامی اسقبال کو کامیاب کرنے کے لیے شب وروز مصروف عمل ہیں۔ 22 دسمبر 2012 بروز ہفتہ کو ان شاء اللہ 15 بڑی بسوں کا قافلہ ہارون آباد سے مینار پاکستان لاہور کے لیے روانہ ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top