ہارون آباد : عوامی استقبال جلسے کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر سے عوامی استقبال جلسہ کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ 21 دسمبر کی شام تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کے لئے آ رہے ہیں۔ کیمپ کو 23 دسمبر کے پروگرام کے فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔ رجسٹریشن کروانے والے لوگوں میں تحریک منہاج القرآن کے علاوہ دیگر غیر تحریکی لوگوں کی بڑی تعداد نے کیمپ کا رخ کیا۔ کیمپ میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی استقبال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے متعلق پوسٹرز، ہینڈ بلز اور دعوتی مٹیریل رکھا گیا ہے۔ اس مہم کی تشہیر میں تحریک منہاج القرآن، یوتھ لیگ، علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور ویمن لیگ کے تمام کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top