ناروے: منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں 23 دسمبر کا پروگرام براہ راست دکھایا جائے گا

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں 23 دسمبر کا تاریخی عوامی اجتماع براہ راست دکھایا جائے گا۔ منہاج القرآن اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے منہاج یورپین کونسل کے میڈیا سیکرٹری نوید احمد اندلسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے صلوٰۃ التسبیح اور محفل ذکر و نعت سے ہو گا، صبح 6 بجے مینار پاکستان سے تاریخی عوامی اجتماع براہ راست نشر ہونا شروع ہوجائے گا، انہوں نے بتایا کہ منہاج اسلامک سنٹر اوسلو میں اس پروگرام کو براہ راست دکھانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ پروگرام میگا پروجیکٹر پر دکھایا جائے گا۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اور منہاج القرآن اوسلو کی طرف سے ناشتے اور دن کے کھانے کا انتظام موجود ہوگا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top