سیالکوٹ: نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کی سیالکوٹ تنظیم کے ساتھ میٹنگ

20 دسمبر 2012ء کو سیالکوٹ میں سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے سیالکوٹ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں 23 دسمبر کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس میٹنگ میں تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی اور 23 دسمبر کے عظیم الشان عوامی اجتماع کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سینئر نائب ناظم اعلی نے تمام عہدیداران کو 23 دسمبر کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اس میٹنگ کا اختتام پر ملکی سلامتی و بقاء کے لیے دعا کی گئی۔

   

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top