چیچہ وطنی : اہم اجلاس برائے حتمی انتظامات عوامی استقبال مہم

تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چیچہ وطنی کا اہم اجلاس بسلسلہ حتمی انتظامات استقبال قائد مہم منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان بھر کی طرح چیچہ وطنی سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سینکٹروں بسوں اور کاروں کے قافلوں کے ذریعے مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

شرکاء اجلاس نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کی تبدیلی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، ہم اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر انہیں دلی خوش آمدید کہتے ہیں اور استحصالی، فرسودہ سیاسی کرپٹ نظام کے خلاف ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کیلئے 23 دسمبر کا سورج تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا، نیز استقبال قائد مہم کا تعارفی کیمپ پہلے مرحلہ میں حاجی ولی چوک میں اور پھر نزد پل لکٹرمنڈی قافلہ کی روانگی تک جاری رہے گا۔

رپورٹ : حبیب الرحمان سعیدی، میڈیا کوآڈینیٹر TMQ .Cci

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top