ایک لاکھ سے زائد افراد ہفتہ کی رات ہی مینار پاکستان پہنچ گئے ہیں
300 مشائخ عظام بھی اپنے مریدوں کے ہمراہ شریک ہوں گے
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال اور ان کے خطاب جس میں وہ قومی ایجنڈے کا اعلان کریں گے، کو سننے کیلئے عوام کی بے تابی کا یہ عالم ہے کہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہفتہ کی رات ہی مینار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ آج ملک بھر سے لاکھوں افراد مینار پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شرکت کر کے موجودہ نظام انتخاب کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔ لاکھوں سبز ہلالی پرچم مینار پاکستان میں لہرائیں گے۔
300 مشائخ عظام بھی اپنے مریدوں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ عوام کو مینار پاکستان پہنچنے کیلئے گاڑیاں دستیاب نہیں ہورہیں کیونکہ اس جلسے کیلئے ٹرانسپورٹ 15 روز قبل ہی بک کرلی گئی تھی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آج ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے۔ ان کی تقریر میں پاکستان کے اداروں اور عوام کیلئے کیا پیغام ہوگا اس حوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام پاکستان بہت بے تاب ہیں۔ عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ چند گھنٹوں بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قومی ایجنڈا ان کے سامنے آشکار ہونے والا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ نظام انتخاب کے سخت خلاف ہیں اور اسے ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہیں۔ وہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی جاسکے۔ ان کا موقف ہے کہ موجودہ نظام چند خاندانوں کو پارلیمنٹ میں پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
تبصرہ