تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوام الناس تک پہنچانے کےلیے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے ہوا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یہ عظیم الشان ریلی فوارہ چوک میں اختتام پزیر ہوئی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے صدر خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نعرہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ دراصل وطن عزیز کی بقاء کی ایک کاوش ہے۔ کیونکہ موجودہ نظام سیاست نے نہ صرف عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر رکھا ہے بلکہ وطن عزیز کی بنیادوں کو بھی کھوکھلا کردیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابات سے پہلے کڑا احتساب ہو تاکہ دوبارہ لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والے نام نہاد سیاست دان اقتدار تک نہ پہنچ سکیں۔

ریلی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top