سیاست نہیں، ریاست بچاؤ عوامی استقبال جلسہ - 21 دسمبر

مینار پاکستان گرد و نواح

21 دسمبر کی صبح کو ہزاروں شرکاء کی آمد کا سلسلہ ہوا، جو شام تک لاکھوں کی تعداد میں پہنچ گیا۔ پہلے روز مینار پاکستان کے اردگرد ملحقہ سٹرکوں پر سکیورٹی اور ٹریفک کے انتہائی منظم انتظامات کیے گئے۔ داتا دربار، اسٹیشن، لاری اڈہ، شاہدرہ سمیت ہر طرف سے آنے والے قافلوں کو مینار پاکستان تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹریفک کے بہترین انتظامات میں سٹی ٹریفک پولیس، جبکہ قافلوں میں آنے والی ہزاروں بسوں کی پارکنگ میں منہاج القرآن کی انتطامیہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔

سیکیورٹی

عوامی استقبال جلسہ میں موجود لاکھوں شرکاء کے لیے سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج القرآن کے ہزاروں رضا کاروں سمیت مقامی پولیس انتظامیہ کے تعاون سے پنڈال اور اس سے متعلقہ تمام جگہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ پنڈال کے اندر خواتین کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی رضا کار ٹیم بھی خواتین کی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

شرکاء کا داخلہ

لاکھوں شرکاء کے لیے مینار پاکستان کے پنڈال تک پہنچنے کے لیے مختلف داخلی دروازے بنائے گئے ہیں، جہاں سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد شرکاء کو پنڈال میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ مردوں کے ساتھ لاکھوں خواتین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنڈال

مینار پاکستان کے سبزہ زار میں مردوں کے لیے وسیع و عریض پنڈال بنایا گیا ہے۔ جسے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مردوں کی طرح خواتین کے لیے بھی نہایت وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

پنڈال سرگرمیاں

عوامی استقبال جلسے کے پہلے روز پنڈال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ ہزاروں شرکاء نے تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ صادق قریشی کی امامت میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ نماز جمعہ کے علاوہ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز بھی باجماعت ادا کی گئی۔ پنڈال میں مختلف ٹی وی چینلز کے نمائندے شرکاء سے انٹرویوز بھی کرتے رہے۔

اسٹیج

مینار پاکستان کے سائے تلے عوامی استقبال جلسے کا مرکزی اسٹیج بنایا گیا ہے، جبکہ معزز مہمانوں کے لیے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلے حصہ میں مرکزی اسٹیج کے سامنے پنڈال کی طرف رخ کر کے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ مرکزی اسٹیج کے دائیں اور بائیں جانب بڑے بڑے کنٹینرز کھڑے کر کے اسٹیج سجایا گیا ہے۔

مرکزی اسٹیج کے بیک ڈراپ پر علامہ اقبال، قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی دیو قامت تصاویر پر مشتمل فلیکس لگایا گیا ہے۔

شرکاء کا جوش و خروش

عوامی جلسے کے لیے مینار پاکستان آنے والے شرکاء کا جوش و خروش انتہائی دیدنی ہے۔ شرکاء میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کے علاوہ خواتین اور بڑی عمر کے لوگ بھی مینار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ بسوں کے قافلوں کی صورت میں مینار پاکستان آنے والے شرکاء پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے اور نعرے لگا کر ٹولیوں کی صورت میں پنڈال تک پہنچ رہے ہیں۔

پیدل کارواں کی تقریب

راولپنڈی سے پیدل سفر کر کے لاہور تشریف لانے والے بابا غلام حیدر بٹ اور ان کے ساتھ سیالکوٹ سے پیدل کارواں لانے والے بزرگ رہنماء کا پنڈال میں شرکاء نے پر جوش استقبال کیا۔ اس موقع پر اسٹیج میں انہیں ہار پہنائے گئے۔ بعد ازاں ماڈل ٹاؤن میں شیخ الاسلام سے دونوں پیدل سواروں کی ملاقات بھی ہوئی۔

شیخ الاسلام کی وطن واپسی پر بکروں کا صدقہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وطن واپسی پر شکرانے کے طور پر مینار پاکستان میں انتظامیہ نے بکروں کا صدقہ پیش کیا۔

رات کے مناظر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top