شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اے این پی کے مرکزی رہنماء بشیر احمد بلور کی المناک موت پر اظہار افسوس

مرحوم عوامی نیشنل پارٹی کا اہم اثاثہ تھے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اے این پی کے مرکزی رہنماء بشیر احمد بلور کی بم دھماکے میں المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اسفند یار ولی، غلام احمد بلور کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم عوامی نیشنل پارٹی کا اہم اثاثہ تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوا رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مشکل کی اس گھڑی میں تحریک منہاج القرآن اے این پی کے قائدین اور کارکنان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top