انیس قائم خانی کے والد کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء انیس قائم خانی کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انیس قائم خانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انیس قائم خانی اورانکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، قاضی فیض الاسلام اور عبد الحفیظ چوہدری نے مرحوم کی وفات کو انیس قائم خانی کی فیملی کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top